مصری وزیر خارجہ نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ غزہ سے آبادی کا انخلا ہماری ریڈ لائن ہوگا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق مصری وزیرِخارجہ بدر عبدالعاطی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ مصر کسی کو اپنی قومی سلامتی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے گا۔
مصری وزیر خارجہ نے بتایا کہ مصر غزہ میں فلسطینیوں کے مسائل کم کرنے کے لیے مختلف چینلز سے کوششیں کرہا ہے۔
غزہ سے آبادی کے انخلاء کے حوالے سے بات کرت ہوئے مصری وزیرِخارجہ نے بتایا کہ ’ہم نہ اس کو قبول کریں گے، نا ہی اس میں حصہ لینا چاہیں گے، بلکہ ہم یہ کہیں گے کہ آبادی کو نکالا جانا فلسطینیوں کے لیے یکطرفہ ٹکٹ ہوگا جس کے بعد ان کا مقصد مکمل طور پر ختم ہوجائے گا‘۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے اس جنگ کے بعد کے بنے والے منظر کی کوئی تفصیل سامنے نہیں رکھی گئی، لیکن اسرائیلی وزیرِاعظم نے غزہ سے لوگوں کو فلسطین سے دوسرے ممالک منتقل کرنے کے حوالے سے دلائل سامنے آتے رہے ہیں۔