پیرس(جنگ نیوز)اسپین کے 22 سالہ ٹینس اسٹار کارلوس الکاراز نے فرنچ اوپن 2025کے مینز سنگلز فائنل میں عالمی نمبر ایک اٹلی کے جینک سنر کو پانچ گھنٹے اور 29منٹ تک کھیلےگئے فائنل میں شکست دے کر اپنی کامیابی کا تسلسل برقرار رکھا۔ یہ فرنچ اوپن کی تاریخ کا طویل ترین فائنل ہے۔ابتدائی 2 سیٹسجینک سنر نے جیتے پھر الکاریز نے شاندار کم بیک کیا اور لگا تار 3 سیٹس جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔الکاراز نے اپنے کیریئر کا پانچواں گرینڈ سلم ٹائٹل جیتا اور فرنچ اوپن میں مسلسل دوسری بار کامیابی حاصل کی۔ قبل ازیں ویمنز سنگلز فائنل میں امریکا کی کوکو گاف نے عالمی نمبر ایک آرینا سبالینکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ۔ یہ 2023 میں یو ایس اوپن کے بعد ان کا دوسرا گرینڈ سلم سنگلز ٹائٹل ہے ۔ یہ فتح امریکی ٹینس کے لیے ایک سنگ میل ہے کیونکہ اس سے قبل 2015 میں سرینا ولیمز کے بعد کوئی امریکی کھلاڑی فرنچ اوپن ویمنز سنگلز ٹائٹل نہیں جیت سکا تھا۔