کراچی(اسٹاف رپورٹر)لندن میں پیر کو پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کرلیا گیا۔وہ آئی سی سی ہال آف فیم کا حصہ بننے والی پاکستان کی پہلی خاتون کرکٹر ہیں ۔ثنا میر ہال آف فیم میں شامل ہونے والی دنیا کی مجموعی طور پر14ویں خاتون کرکٹر جبکہ پاکستان کی آٹھویں کرکٹر ہیں۔ ان سے قبل پاکستان کے عمران خان، وسیم اکرم، جاوید میانداد، عبدالقادر، ظہیر عباس، وقار یونس اور حنیف محمد ہال آف فیم کا حصہ تھے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا 2025 کے ہال آف فیم میں شامل ہونے والے کھلاڑیوں کا اعلان لندن میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل سے قبل ہونیوالی تقریب میں کیا گیا۔