• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسن علی کی انگلش ٹی 20 بلاسٹ میں ہیٹ ٹرک اور چھ وکٹیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل اور بنگلہ دیش کی ہوم سیریز میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے والے فاسٹ بولر حسن علی نے انگلینڈ پہنچتے ہی ہیٹ ٹرک کردی اور اپنی کارکردگی سے سب کو حیران کردیا۔ ایجبسٹن برمنگھم میں ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں ہوم سائیڈ برمنگھم بیئرز کی نمائندگی کرنیوالے حسن علی نے میچ میں 3.1 اوورز میں 23 رنز کے عوض 6 وکٹیں لیں، جس میں ایک ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی۔ انہوں نے ڈیوڈ لائیڈ، مارٹن اینڈرسن، راس وائٹلی، الیکس تھامسن، بین ایچی سن اور پیٹ براؤن کو پویلین کی راہ دکھائی دی ۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حسن علی کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے اور ڈربی شائر فالکنز کو 200 رنز کا ہدف دیا، تاہم حریف ٹیم محض 17.1 اوور میں 141 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی اور یوں برمنگھم بیئرز نے میچ 58 رنز سے جیت لیا۔

اسپورٹس سے مزید