• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے ایف سی کوالیفائر، قومی فٹبال ٹیم آج میانمار کا سامنا کریگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ اسٹیفن کانسٹنٹائن نے اے ایف سی ایشین کپ سعودی عرب کوالیفائرز میں میانمار کے خلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کی بھرپور تیاری پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لیے یہ ایک مشکل میچ ہوگا مگر کھلاڑیوں نے پچھلے چند دنوں میں بہت محنت کی ہے۔ گزشتہ میچ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شام کے خلاف ہم 2-0 سے ہار گئے، مگر ہماری کارکردگی اچھی تھی۔ میانمار کے خلاف اپنا پچھلا میچ جیتا ہے، وہ ہوم گراؤنڈ پر کھیل رہے ہیں اور یقیناً فیورٹ ہیں، لیکن ہم نتیجہ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے ۔ خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم منگل کو اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائرز کے گروپ ای کے دوسرے میچ میں میانمار کا سامنا کریگی۔
اسپورٹس سے مزید