• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکندر رضا کو نسلی طعنے دینے والا مقامی زمبابوین ٹیم کا کوچ معطل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)زمبابوے کے کرکٹر سکندر رضاکی ہرارے میٹرو پولیٹن کرکٹ ایسوسی ایشن نے کوچ کو معطل کر دیا ہے۔ سکندر رضا نے نسل پرستی کا سامنا کرنے کی باضابطہ شکایت کی تھی۔ رینبو کرکٹ کلب کے کوچ، بلیسنگ مفووا کے خلاف پرنسلی طعنے مارنے کا سکندر رضا نے دعوی کیا تھا۔ ہرارے میٹرو پولیٹن کرکٹ ایسوسی ایشن نے ٹی ٹونٹی کپتان سکندر رضا کی جانب سے شکایت ملنے کی تصدیق کی ہے۔ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں کوچ منگل کو سماعت میں شریک ہوں گے۔ ہرارے کرکٹ ایسوسی ایشن کوچ بلیسنگ مفووا عارضی طور پر معطل ہیں کسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیں گے۔قبل ازیں زمبابوے ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سکندر رضا نے حریف ٹیم کے کوچ کے خلاف شکایت درج کروادی۔سکندر رضا نے لوکل ایونٹ میں میچ کے دوران تعصب پر مبنی جملے کسنے پر حریف ٹیم کے کوچ کے خلاف ہرارے میٹروپولیٹن کرکٹ ایسوسی ایشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ہرارے اسپورٹس کلب میں یکم جون کو ہونے والے ایک لوکل ایونٹ کے میچ کے دوران رینبو کرکٹ کلب کے کوچ بلیسنگ مفووا نے سکندر رضا پر نسلی طعنے کسے ۔سکندر رضا نے ہرارے میٹروپولیٹن کرکٹ ایسوسی کو لکھے شکایتی خط میں لکھا ہے کہ دوران میچ جب وہ پٹھوں کے کھنچاؤ کی وجہ سے میدان سے باہر جا رے تھے تو بلیسنگ مفووا ان پر چلائے۔ٹی 20 ٹیم کے کپتان نے مزید بتایا کہ میں نے بلیسنگ مفووا سے احترام سے بات کرنے کی درخواست کی لیکن وہ اس کے باوجود گالیاں دیتے رہے۔

اسپورٹس سے مزید