• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رونالڈو کا تیسرا انٹرنیشنل ٹائٹل، یوئیفا نیشنز کپ پرتگال کے نام

میونخ (جنگ نیوز) پرتگال نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد یوئیفا نیشنز کپ کا ٹائٹل دوسری بار اپنے نام کرلیا۔یہ رونالڈو کا تیسرا انٹرنیشنل ٹائٹل ہے۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں فرانس نے میزبان جرمنی کو 2-0 سے ہرا دیا، فرانس کے کلیان ایمباپے کے انٹرنیشنل گولز کی ففٹی بھی مکمل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق پرتگال نے پینالٹی ککس پر دفاعی چیمپئن اسپین کو 5 - 3 گول سے شکست دے کر نیشنز کپ جیت لیا۔ مقررہ وقت میں پرتگال اور اسپین نے 2،2 گول کیے تھے، دونوں ٹیمیں اضافی وقت میں بھی کوئی گول نہ کر سکیں، جس کے بعد میچ کا فیصلہ پینالٹی ککس پر ہوا۔ 40 سالہ کرسٹیانو رونالڈو نے میچ کے دوران 138 واں بین الاقوامی گول اسکور کیا، جو کہ برابر کرنے والا گول ثابت ہوا۔ انہوں نے پنالٹی شوٹ آؤٹ کے دوران اپنی ٹیم کو فتح کی راہ دکھائی۔ رونالڈو کی یہ تیسری بڑی بین الاقوامی کامیابی تھی، اس سے پہلے انہوں نے یورو 2016 اور نیشنز لیگ 2019 میں بھی ٹائٹل جیتے تھے۔ میچ کے دوران ایک افسوسناک واقعہ بھی پیش آیا جب اضافی وقت کے پہلے ہاف کے دوران، ایک تماشائی دوسرے درجے سے نیچے گر کر میڈیا ایریا میں جا گرا۔ اسے فوری طور پر طبی امداد دی گئی، لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گیا۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور کوچز نے اس افسوسناک حادثے پر تعزیت کا اظہار کیا۔
اسپورٹس سے مزید