• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رونالڈو کی فٹبال کلب ورلڈکپ میں شرکت کی تردید

میونخ (جنگ نیوز) کرسٹیانو رونالڈو نے کلب ورلڈ کپ میں شرکت کی تردید کردی۔ پرُتگال سے کھیلنے والے 40سالہ کرسٹیانو رونالڈو کا اس ماہ سعودی عرب کے کلب النصر سے معاہدہ ختم ہوجائے گا۔ النصر کلب ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے میں ناکام رہا ہے ۔رونالڈو کی شمولیت سے النصر کلب کوئی بھی ٹائٹل جیتنے میں ناکام رہا اور مایوس کن طور پر نہ تو فیفا کلب ورلڈ کپ اور نہ ہی ایشین چیمپئنز لیگ میں جگہ بنا سکا۔ فیفا کے صدر نے عندیہ دیا تھا کہ اگر النصرکلب ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکا تو رونالڈو کلب ورلڈ کپ میں کسی ایسی ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں جو اس ایونٹ میں شرکت کر رہی ہو۔

اسپورٹس سے مزید