کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نومنتخب صدر سید محسن گیلانی نے فٹبال ہاؤس کا پہلا سرکاری دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے عملے کو شفاف انتخابات کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے ملک میں فٹبال کی ترقی کیلئے اپنی وژن کو دہرایا اور کہا کہ فٹبال ہاؤس کے دروازے فٹبال کے چاہنے والوں کیلئے ہمیشہ کھلے رہنے چاہئیں۔ نارملائزیشن کمیٹی کے سربراہ سعود عظیم ہاشمی نے دورے کا خیرمقدم کرتے ہوئے یقین ظاہر کیا کہ وہ پاکستان فٹبال کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔