• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی میں دنیا کے سب سے بلند میٹرو اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھ دیا

فوٹو بشکریہ عرب میڈیا
فوٹو بشکریہ عرب میڈیا 

دبئی میں دنیا کے سب سے بلند میٹرو اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔

نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے سنگ بنیاد رکھا، یہ میٹرو اسٹیشن 74 میٹر بلند ہوگا، بلند ترین میٹرو اسٹیشن کی تعمیر 2029ء میں مکمل ہوگی، اس میگا پروجیکٹ کی مجموعی لاگت 56 ارب درہم یعنی 43 کھرب روپے سے زائد ہوگی۔

یہ بلند ترین میٹرو اسٹیشن دبئی میٹرو کے تیسرے 30 کلومیٹر طویل بلیو لائن ٹریک کا حصّہ ہے جس کا آغاز دبئی میٹرو کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر 9 ستمبر 2029ء میں کیا جائے گا۔

دبئی کریک کو عبور کرنے کے لیے بلیو لائن کا 1.3 کلو میٹر طویل پل بھی بنایا جائے گا۔

بلیو لائن دبئی کریک کے اوپر تعمیر ہونے والا پہلا میٹرو ٹریک ہوگا جو دبئی کے 9 علاقوں کو جوڑے گا۔

بلیو لائن کے 14 اسٹیشنز میں سے 5 اسٹیشنز زیر زمین ہوں گے اور اس کے اہم انٹرچینج اسٹیشنز جداف، راشدیہ اور انٹرنیشنل سٹی ہوں گے۔

یہ دبئی کے علاقوں مردف اور ورقا کو سہولت دے گی، انٹرنیشنل سٹی، سیلیکون اویسس اور انٹرنیشنل اکیڈمک سٹی کو بھی آپس میں ملائے گی۔

اس کے علاوہ فیسٹیول سٹی، دبئی کریک ہاربر اور راس الخور انڈسٹریل ایریا والوں کو بھی منزل تک پہنچائے گی۔

یاد رہے کہ دبئی میٹرو کے 2 ٹریک ریڈ اور گرین لائن پہلے ہی مسافروں کے لیے موجود ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید