لاہور(کرائم رپورٹر)ہنجروال کے علاقے جمال کالونی میں سسرالیوں نے مبینہ طور پر 2 بچوں کی ماں آمنہ کو تشدد سےقتل کرکے لاش پنکھے سے لٹکا دی اورواقعہ کوخودکشی کارنگ دینے کی کوشش کی ، پو لیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس کے مطابق آمنہ کو مبینہ طور پر گلے پھندا ڈال کر مارا گیا، موت کی تحقیقات کی جارہی ہیں ٹاون شپ کے ایک گھر سے خاتون سومیا کی پنکھے سے لٹکی ہوئی لاش برآمد ہو ئی ،متوفیہ کی شادی چار سال قبل ہوئی دو بچوں کی ماں تھی خاتون نے مبینہ طور پر دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کی تاہم اصل حقائق پورسٹمارٹم رپورٹ آنے پر معلوم ہونگے مسلم ٹاون کے علاقے میں نہر سے تیرتی ہوئی نامعلوم خاتون کی لاش برآمد ہوئی ۔