لاہور،چوہنگ(کرائم رپورٹر،نامہ نگار) تھانہ مزنگ کے علاقےٹیمپل روڈ پرکام پرتاخیر سے آنے پر برگر شاپ مالک عابد اور ملازم احسان میں جھگڑاہو گیا جس پر ملازم احسان نے طیش میں آکر فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر عابد اور حسین زخمی ہو گئے ،سندر کے موہلنوال میں گلی میں کھڑا ہونے کے تنازع پر محمد بوٹا اور عبدالروف نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 7 افرادمحمد شاہد ،شعیب حنیف وغیرہ زخمی ہوگئے۔ ایک ملزم بوٹاگرفتارکرلیاگیا۔ مانگا منڈی کے علاقے بستی احمد آباد میں لین دین کے تنازع پر ملک اقبال نے فائرنگ کر کے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پرویز مسیح اور اس کا بیٹا شمعون زخمی ہو گئے ۔