• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال پر رپورٹ جاری

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال بتا دی۔

ترجمان واپڈا کے مطابق دریائے سندھ میں پانی کی آمد1 لاکھ31 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 50 ہزار 700 کیوسک ہے، دریائے جہلم میں پانی کی آمد 36 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 27 ہزار 900 کیوسک ہے جبکہ دریائے چناب میں پانی کی آمد 48 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 18ہزار 100 کیوسک ہے۔

ترجمان واپڈا نے بتایا کہ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 1 لاکھ 88 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 70 ہزار کیوسک ہے۔

ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا ریزروائر میں آج پانی کی سطح 1444.22 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 9 لاکھ ایکڑ فٹ ہے جبکہ منگلا ریزروائر میں آج پانی کی سطح 1164.10 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 23 لاکھ 10 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ 

قومی خبریں سے مزید