بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ احمدآباد میں طیارہ حادثے سے تمام ڈی این اے سیمپل لے لیے گئے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیت شاہ کا کہنا تھا کہ طیارہ حادثے کی حتمی ہلاکتوں کا اعلان ڈی این اے ٹیسٹ ہونے کے بعد کیا جائے گا۔
انھوں نے اسپتال میں طیارے کے واحد بچ جانے والے مسافر سے بھی ملاقات کی ہے، طیارہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔