لاہور،فیروزوالہ(کرائم رپورٹر،نامہ نگار) فیروز پور روڈ پر ٹرک اور لوڈر رکشے میں ٹکر ہوگئی ، نامعلوم شخص موقع پرہی دم توڑ گیا، جبکہ 7 افراد زخمی ہو گئے۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ، کوٹ عبدالمالک کے قریب ڈرائیور کواونگھ آنے سے ویگن الٹ گئی، 12 مسافر شدید زخمی ہوگئے ۔ ویگن شیخوپورہ سے لاہور آرہی تھی ۔