• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شفیق آباد،باغبانپورہ، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 گینگ گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)شفیق آباد پولیس کی کارروائی دو رکنی نقب زن و سنیچر گینگ گرفتار کر لیا ترجمان کے مطابق ملزمان تازہ گل اور صابر کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے آلہ نقب زنی موبائل اور 50 ہزار نقد رقم سمیت مسروقہ سامان برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے جبکہ باغبانپورہ پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار کو گرفتار کر لیا۔ 2رکنی نعمان ڈکیت گینگ کے سرغنہ احمد نعمان کو ساتھی ماجد کو گرفتار کر کے ملزمان سے کیری ڈبہ، لاکھوں مالیت کا تانبا و خام مال، 02 پستول اور گولیاں برامد کر کے مقدمات درج کرلئے۔
لاہور سے مزید