لاہور(کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان کا اپنے دفتر میں اردل روم کے دوران13 شوکاز نوٹسز اور 14اپیلوں پر سماعت کےدوان اختیارات سے تجاوز پر 1انسپکٹر کو ملازمت سے برطرف کر دیا 8افسران کو شوکاز نوٹس پر سزائیں دی گئی، 4افسران کے تسلی بخش جواب پر شوکاز نوٹس فائل کر دیے گئے، اپیلوں کے سلسلہ میں بھی افسران اردل روم میں پیش ہوئے جس میں 6افسران کا جواب تسلی بخش نہ ہونے پران کی سزائیں برقرار رکھنے،13افسران کی سزاؤں میں کمی کا حکم دیا گیا اس موقع پر ڈی آئی جی انوسٹیگیشن کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس میں خود احتسابی کا موثر میکانزم موجود ہے،کرپشن، اختیارات سے تجاوز پر کڑا احتساب ہو گا،اردل روم کا مقصد خود احتسابی کے عمل کو برقرار رکھنا ہے۔