• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب یونیورسٹی تنازع،ایمپلائیزایسوسی ایشن کی انتظامیہ کیخلاف قلم چھوڑ ہڑتال

لاہور (کرائم رپورٹر سے)پنجاب یونیورسٹی میں انتظامیہ اور ایمپلائیز ایسوسی ایشن کے درمیان سنگین تنازع شدت اختیار کر گیا۔جس کے بعد ایمپلائیز ایسوسی ایشن نے قلم چھوڑ ہڑتال کر دی، تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی کے ہاسٹل نمبر دو میں تعینات ایک ملازم کلرک طالب حسین کی حالیہ وفات کے بعد ملازمین نے انتظامیہ کو موردِ الزام ٹھہرایا، ان کا مؤقف تھا کہ متوفی پر شدید ذہنی دباؤ ڈالا گیا جس کی وجہ سے اس کی جان چلی گئی۔ اس واقعے پر ایمپلائیز ایسوسی ایشن کے صدر کی جانب سے ایک ویڈیو بیان جاری کیا گیا جس میں وائس چانسلر سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ فوری طور پر بیرونِ ملک دورہ منسوخ کر کے یونیورسٹی کے انتظامی معاملات خود سنبھالیں، ذرائع کے مطابق یونیورسٹی کے رجسٹرار اور ڈائریکٹر جنرل اسٹیٹ سیکیورٹی اینڈ اسٹوڈنٹ افیئرز ریحان صادق شیخ نے ایسوسی ایشن کے صدر کو رجسڑار آفس بلا کر ویڈیو بیان واپس لینے اور ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ کیا۔
لاہور سے مزید