• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی چوری پر لیسکو ٹیم کوجان سے مارنے کی دھمکیاں، ٹیمپرڈ میٹر اور ریموٹ کنٹرول ڈیوائس برآمد،مقدمہ درج

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) لیسکو کے سنٹرل سرکل کے ایس۔ای جمشید زمان کی رہنمائی میں ارائیاں سٹاپ پر ایک میٹر پکڑا گیا جس کے اندر ریموٹ کنٹرول ڈیوائس لگا کر صارف میاں نذر حسین کے میٹر سے بجلی چوری کی جا رہی تھی۔ ملزم بجلی چوری میں ملوث پایا گیا۔ کارروائی کے دوران مذکورہ شخص نے لیسکو کی ٹیم کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں ، لیسکو نے فوری طور پر تھانے میں ایف آئی آر درج کروا دی ہے۔ جیا بگا سب ڈویژن کے ایس ڈی او آصف علی خان نے پانڈوکی گاؤں، لدے کی سٹاپ اور پنڈ آرائیاں میں لیسکو کی اینٹی تھیفٹ ٹیم اور ایم اینڈ ٹی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی۔کارروائی کے دوران پنڈ آرائیاں گاؤں میں موقع پر سے 13 ڈائریکٹ سپلائیز پکڑی گئیں۔
لاہور سے مزید