لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان ریلوے ہیڈکوارٹرز آفس کے نوٹیفکیشن کے مطابق محمد رضا حسین ریلوے لاہور ڈویژن میں ڈویژنل پرسانل آفیسر تعینات ہو گئے جس کا انہوں نے باقاعدہ چارج سنبھالنے کے بعد دفتری معاملات بھی نمٹانا شروع کر دیے ہیں ,چارج سنبھالنے کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ملازمین کے پرسانل سے متعلق تمام معاملات میرٹ پر حل کیے جائیں گے۔ واضح رہے محمد رضا حسین لاہور ڈویژن میں اسسٹنٹ پرسانل آفیسر کے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دے چکے ہیں۔