• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں 3 خاندان کو یرغمال بنا کر ڈاکے، 2کاریں چوری

لاہور(کرائم رپورٹرسے) شمالی چھاؤنی میں ڈاکوکاشف کی فیملی کو یرغمال بنا کر 3 لاکھ 20ہزار اور زیورات ،مو با ئل فون ،مانگا منڈی میں اختر علی کی فیملی کو یرغمال بنا کر 2لاکھ 60ہزار اور موبائل فون ،مصطفی ٹاون کے علاقے کینال ویو میں سجاد خان کے گھر سے 2لاکھ 10 ہزار ، ہ نشتر کالونی میں عبدالغفار قریشی کے گھر سے ایک لاکھ 80 ہزار ،شاہدرہ ٹاون میں شاہ فرمان کی فیملی کو یرغمال بنا کر 2لاکھ50ہزار زیورات اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔جبکہ جوہر ٹاؤن سے فخر اور ساندہ سے سلیم قریشی کی گاڑیاں اور شادمان سے عرفان بھٹی،گلشن اقبال سےوقاص بخاری کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئے۔