لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف،جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی اور سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے پیپلز پارٹی وومن ونگ بھکر کی صدر سیدہ ثمرہ بتول کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ قتل کے پس پردہ محرکات سامنے لائے جائیں ،ڈی پی او بھکر کو فوری تفتیش کرکے قاتل کو گرفتار کرنیکا مطالبہ کیا ہے۔