• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر کا سڈنی سکسرز سے 11 کروڑ، 88 لاکھ روپے کا مہنگا ترین معاہدہ، پلاٹینم کٹیگری میں شامل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ بیٹسمین بابر اعظم کوبگ بیش لیگ کی ٹیم سڈنی سکسرز نےچار لاکھ 20 ہزار ڈالرز ( 11 کروڑ 88 لاکھ سے روپے) میں اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔انہوںنےبیس پرائز سے زیادہ معاوضے کی پیشکش کرکے پری سائن کیا ہے وہ بگ بیش کے مہنگے ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کے بعد محمد رضوان اور شاہین آفریدی نے بھی بگ بیش ٹیموں سے معاہدے کر لئے ہیں۔اس کا باضابطہ اعلان جمعرات کو متوقع ہے۔تینوں کرکٹرز پلاٹینیم کٹیگری میں شامل ہیں۔فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نےبرسبین ہیٹ اور محمد رضوان نےمیلبورن رینی گیٹس سے پری ٹورنامنٹ سائننگ کرلی ہے جس کا اعلان فرنچائز کریں گی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کو پلاٹینیم کیٹیگری میں پک کیا ہے، سڈنی سکسرز کی پلاٹینم کیٹیگری کی بیس پرائز تقریباً پونے8 کروڑ روپے ہے۔ بگ بیش لیگ 14 دسمبر سے آسٹریلیا میں شروع ہوگی ۔سابق آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے کہا ہے کہ بی بی ایل ڈرافٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں میں بابر اعظم سے بڑا کوئی نام نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں میں سب سے بڑا نام بابر اعظم ہے، بابر اعظم اس وقت دنیائے کرکٹ کا بہترین کھلاڑی ہے۔ایرون فنچ کا کہنا ہے کہ بابر اعظم اس دہائی کا سب سے بڑا کھلاڑی ہے، انہوں نے دنیا میں بہترین پرفارمنس دی ہے، آسٹریلوی فینز کے لیے اچھی بات ہے کہ وہ آسٹریلیا میں بابر اعظم جیسے سپر اسٹار کو کھیلتا دیکھ سکیں گے۔ شاہین شاہ آفریدی بھی بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ کا حصہ ہیں، وہ میچ ونر ہیں اور بہترین پرفارمر ہیں، ان کو رکھنے کی خواہش ہر ٹیم کی ہو گی۔ بہترین کھلاڑیوں کو بگ بیش میں کھیلتا دیکھنے کے لیے پُرجوش ہوں۔ سڈنی سکسرز نے بابراعظم کو سائن کرکے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنی مقبولیت میں بھی تیزی سے اضافہ کیا ہے۔

اسپورٹس سے مزید