• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجم الحسن اور مشفق کی سنچریاں، بنگلہ دیش کے تین وکٹ پر 292 رنز

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گال ٹیسٹ کے پہلے دن نجم الحسن شانتو اور مشفق الرحیم کی سنچریوں کی بدولت بنگلہ دیش نے سری لنکا کے خلاف میچ پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔17 ویں اوور میں 45رنز پر تین وکٹ گرنے کے بعد دونوں نے جم کر بیٹنگ کی۔منگل کو پہلے دن بنگلہ دیش نے تین وکٹ پر292رنز بنائے۔ نجم الحسن شانتو 136رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔انہوں نے260گیندوں کا سامنا کرتے ہوئےایک چھکا اور14چوکا مارا۔ مشفق الرحیم 186گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے105رنز بنالئے ہیں۔نجم اور مشفق کی شراکت میں چوتھے وکٹ پر247رنز بنے ہیں۔اس میچ کے ساتھ ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ کی دو سالہ سائیکل کا آغاز ہوگیا۔ آل راؤنڈر انجیلو میتھیوز کا یہ کیرئیر کا آخری ٹیسٹ میچ ہے انہیں ساتھی کھلاڑیوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ گراؤنڈ میں سادہ تقریب میں انجیلو میتھیوز کو سونئیر پیش کیا گیا ، ان کی اہلیہ اور بچوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔انجیلو میتھیو ز اپنے کیرئیر کا 119 واں ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔اس سال سری لنکا نے چار ٹیسٹ کھیلنا ہیں۔مشفق الرحیم نے بارہویں ٹیسٹ سنچری بنائی انہیں مومن الحق کی13 سنچریوں کا ریکارڈ توڑنے کے لئے ایک سنچری کی ضرورت ہے۔تمیم اقبال نے دس سنچریاں بنائیں ہیں۔

اسپورٹس سے مزید