• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باڈی بلڈنگ میں نیا تنازع، پی ایس بی کا نوٹس، فیڈریشن کے انتخاب ہوچکے، طارق پرویز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پاکستان باڈی بلڈنگ اینڈ فٹنس فیڈریشن کا نام غیر قانونی طور پر استعمال کرنے نوٹس جاری کردیا ہے ۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ان کی تنظیم پاکستان اسپورٹس بورڈ تسلیم نہیں کرتا ہے، یہ اقدام سے آئین اور ملکی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہوئی ہے ، یہ کھلاڑیوں، اسپانسرز، اداروں اور عوام کو بھی گمراہ کرنے کے مترادف ہے ۔ سات دن کے اندر تحریری وضاحت اور ہدایات پر عمل درآمد کی تصدیق پی ایس بی کو فراہم کی جائے، بصورتِ دیگر قانونی و انتظامی کارروائی شروع کرنے کا حق رکھتے ہیں ۔ دوسری جانب باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر طارق پرویز نے کہا ہے کہ فیڈریشن آ ئینی اور قانونی ہے جس کے انتخابات ہوچکے ہیں۔ معاملات میں مداخلت اولمپک چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔
اسپورٹس سے مزید