کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چھوٹی ٹیموں کےٹیسٹ میچوں کو 4 روز کا کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ بڑی ٹیمیں روایتی پانچ روزہ ٹیسٹ کھیلیں گی۔گذشتہ ماہ ناٹنگھم میں انگلینڈ اور زمبابوے کا چارروزہ ٹیسٹ ہوا تھا۔ بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کو روایتی ٹیسٹ سیریز یعنی ایشز، بارڈر،گاواسکر ٹرافی اور اینڈرسن ، ٹنڈولکر ٹرافی کیلئے 5 روزہ ٹیسٹ میچز کھیلنے کی اجازت ہوگی۔ 4 روزہ ٹیسٹ میچ کے دوران پلئینگ کنڈیشنز سے روزانہ 98 اوورز کا کھیل ہوگا۔ چارروزہ ٹیسٹ میچ کی منظوری 2027-29 کے سائیکل سے متوقع ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ٹیسٹ میچ کو 4 روز کا کرنے کا مقصد چھوٹے ممالک کو زیادہ ٹیسٹ میچ دینا ہے۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 29-2027 سائیکل میں ٹیسٹ میچ کو 4 روز کا کرنے کی تجویز دی گئی ہے جس کیآئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے بھی حمایت کی ہے۔ جے شاہ کا کہنا ہے کہ4 روزہ ٹیسٹ میچز کی منظوری سے چھوٹے ممالک کو 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کو تین ہفتوں سے کم وقت میں مکمل کرنے کا موقع ملے گا جبکہ مالی و لاجسٹک چیلنجز بھی کم ہوجائیں گے۔