• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین ون ڈے رینکنگ سمرتی نمبر ون بیٹر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی سی سی ویمنز ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں بھارت کی سمرتی مندھانا ایک بار پھر عالمی نمبر ایک بیٹربن گئی ہیں۔ انگلینڈ کی نتالی سکیوربرنٹ دوسرےنمبر پرہیں۔ لوراووارٹ دودرجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلی گئیں۔ بولنگ رینکنگ میں انگلینڈ کی سوفی ایکلیسٹون کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ایش گارڈنر کی دوسری اور میگھن شٹ کی تیسری پوزیشن ہے۔ آسٹریلیا کی کم گارتھ اور الانا کنگ ایک ایک درجہ بہتری کےبعد پانچویں اور چھٹی پوزیشن ہیں۔ آل راؤنڈرز رینکنگ میں آ سٹریلیا کی ایش گارڈنر کی پہلی پوزیشن برقرار ہے ۔
اسپورٹس سے مزید