• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وہاب ریاض پیسرز کی ریورس سوئنگ، لائن لینتھ پر کام کرنے لگے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لاہور میں قومی کرکٹرز کے اسکلز ڈیولپمنٹ کیمپ کے دوسرے روز کوچز کی نگرانی میں کھلاڑیوں کی مختلف سیشنز میں شرکت کی۔کوچز کی زیر نگرانی کھلاڑیوں کی آؤٹ ڈور اور ان ڈور میں پریکٹس جار ی ہے۔ سابق ٹیسٹ فاسٹ بولروہاب ریاض نے کہا کہ میں فاسٹ بولروں کےساتھ ان کی لائن اینڈ لینتھ پر کام کر رہا ہوں ۔ ریورس سوئنگ کے حوالے سے بھی بولروں کو بتا رہا ہوں ۔کوچ ریحان ریاض نے کہا کہ ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ کی ہدایات کے مطابق بولروں کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ کوچ عبدالرزاق نے کہا کہ کھلاڑیوں سے یہی چاہتے ہیں کہ دنیا کی کرکٹ کے مطابق خود کو ڈھالیں۔ ہم کھلاڑیوں کو بتا رہے ہیں کن اچھے ایریاز میں شاٹس کھیلنا ہیں ۔ کیمپ کے دوسرے روزکھلاڑیوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ان ڈور اسکول اور جم میں مشقیں کیں۔ کوچز نے کھلاڑیوں کی تکنیک پر خصوصی کام کیا۔ اسکلز ڈویلپمنٹ کیمپ کو کھلاڑیوں کے رول اسپیسفک ، ٹیکنیکل ریفائنمنٹ اور فزیکل ٹریننگ کے لیے محدود کیا گیا ہے۔

اسپورٹس سے مزید