• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس اور قانونی ماہرین نے بجٹ کے ٹیکس اقدامات پر سنگین خدشات اور آئینی اعتراضات اٹھا دیے

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

ٹیکس اور قانونی ماہرین نے آئندہ مالی سال بجٹ کے ٹیکس اقدامات پر سنگین خدشات اور آئینی اعتراضات اٹھا دیے۔

کراچی کے مقامی ہوٹل میں کراچی ٹیکس بار ایسوسی کی پوسٹ بجٹ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

چیف کمشنر انٹرنل ریونیو ایل ٹی او کراچی زبیر بلال نے بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شرکت کی۔

بجٹ میں پیش کی گئی انکم ٹیکس تجاویز پر حیدر علی پٹیل اور سیلز ٹیکس تجاویز پر عدنان مفتی نے شرکا کو بریفنگ دی۔

تقریب میں ڈیجیٹل معیشت پر ٹیکس نفاد کو فنانس بل کی سب سے بڑی پیش رفت قرار دیا گیا ہے جس کے تحت غیر ملکی ڈیجیٹل کمپنیوں پر پانچ فیصد ٹیکس اور مقامی ڈیجیٹل لین دین پر اعشاریہ دو پانچ فیصد سے دو فیصد تک ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ 

تجارتی خبریں سے مزید