کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات کرن بلوچ نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی حالیہ عالمی دوروں اور سفارتی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے ان کی قائدانہ صلاحیتوں اور سیاسی بصیرت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ ایک بیان میں کرن بلوچ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے پہلے بطور وزیر خارجہ اور اب ایک اعلیٰ سطحی پاکستانی وفد کے سربراہ کے طور پر جس انداز میں بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کا موقف پیش کیا، وہ نہ صرف ان کی سیاسی بالغ نظری کا مظہر ہے بلکہ یہ صدر آصف علی زرداری کی زیر تربیت ان کی بہترین سیاسی اور سفارتی تربیت کا عملی ثبوت بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے دنیا کو باور کروایا کہ پاکستان ایک پُرامن، ترقی پسند اور عالمی امن کا خواہاں ملک ہے۔ ان کی نوجوان قیادت نے روایتی سفارتکاری میں جدت اور مؤثر ابلاغ کا عنصر شامل کر کے ایک نیا معیار قائم کیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہمیشہ ملکی خودمختاری، جمہوریت، عوامی حقوق اور بین الاقوامی تعلقات میں توازن کو اہمیت دی ہے۔