خیبر ٹیچنگ اسپتال میں عید الاضحیٰ کے 3 دنوں کے دوران 13,500 سے زائد مریض لائے گئے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق 5,300 مریض معدے کی خرابی، بدہضمی، پیٹ درد، قے اور ڈائریا کے باعث اسپتال منتقل کیے گئے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قربانی کے گوشت اور مرغن غذاؤں کے استعمال سے معدے کے امراض میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق عید کے دوران 900 کے قریب دیگر مریض بھی اسپتال منتقل کیے گئے جبکہ 300 سے زائد افراد ٹریفک حادثات میں زخمی ہو کر لائے گئے۔
علاوہ ازیں قربانی کے جانوروں کے باعث اور چھری لگنے سے زخمی ہونے والے 250 افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی۔