• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبیا میں 2 کشتی حادثات، 60 پناہ گزین جاں بحق، پاکستانی بھی شامل

لیبیا میں تارکین وطن کی کشتیاں ڈوبنے کے دو حادثات پیش آئے ہیں جن میں 60 افراد جاں سے چلے گئے، پناہ گزینوں کے عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں پاکستانی بھی شامل ہیں۔ 

عرب میڈیا کے مطابق پناہ گزینوں کے عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ پہلا حادثہ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں پیش آیا جس میں سمندر میں 21 افراد لاپتہ ہوئے، ڈوبنے والی کشتی میں سوار 5 افراد کو زندہ بچایا لیا گیا۔

ڈوبنے والی اس کشتی میں ارٹیرین، پاکستانی اور مصری شہری سوار تھے۔

اسی طرح دوسرا حادثہ لیبیا کے شہر تبروک کے ساحل سے 35 کلومیٹر دور پیش آیا جس میں 39 میں سے صرف ایک شخص کو بچایا جاسکا۔

پناہ گزینوں کے عالمی ادارے کے مطابق رواں سال 743 مختلف کشتی حادثات کی وجہ سے جان سے گئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید