• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت ڈوپنگ کیسز میں نمبر ون، عالمی سطح پر رسوائی

نئی دہلی (جنگ نیوز) عالمی ڈوپنگ ایجنسی کے مطابق بھارت دنیا بھر میں ڈوپنگ کیسز میں نمبر ون ہے۔ واڈا کی تازہ رپورٹ بھارت کیلئے عالمی سطح پر رسوائی کا باعث بن گئی۔ واڈا کی 2023 کی رپورٹ نے انکشاف کیا ہے کہ جن ممالک نے 5,000 یا اس سے زیادہ نمونے تجزیہ کیے، ان میں بھارت کی پوزیشن سب سے خراب رہی۔ رپورٹ کے مطابق 2023 میں عالمی سطح پر 204809 کیسز میں سے بھارت کے 214 کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آئے جو کہ مجموعی طور پر مثبت کیسز کا 11 فیصد سے زیادہ ہے۔ 5606 نمونوں میں سے، بھارت کی ممنوعہ ادویات کیلئے مثبت شرح 3.8 فیصد رہی ۔ جہاں بھارت کے 214 کیسز ہیں، وہیں چین (28،197 نمونوں پر 0.2 فیصد شرح کے ساتھ 60 کیسز)، امریکہ (6798 نمونوں پر 1.0 فیصد شرح کے ساتھ 66 کیسز)، فرانس (105 کیسز)، روس (99 کیسز) اور جرمنی (57 کیسز) نے کہیں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

اسپورٹس سے مزید