• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی حملے سے ایران کا جوہری فیول سائیکل متاثر نہیں ہوا، ڈپٹی چیئرمین روسی سیکیورٹی کونسل

دمتری میدیدوف : فائل فوٹو
دمتری میدیدوف : فائل فوٹو 

روس کی سیکیورٹی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین دمتری میدیدوف نے کہا ہے کہ امریکی حملے سے ایران کا جوہری فیول سائیکل متاثر نہیں ہوا، کچھ معمولی نقصانات ہوئے ہیں۔

ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے پر بیان جاری کرتے ہوئے روس کی سیکیورٹی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ امریکی حملے کے بعد بھی ایران میں یورینیئم کی افزودگی کا عمل جاری رہے گا، بلکہ اس وقت بہت سارے ملک ایران کو براہ راست اپنے جوہری وارہیڈز دینے کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کا نظام حکومت نہ صرف محفوظ رہا ہے بلکہ پہلے سے زیادہ طاقتور ہوچکا، جو لوگ پہلے سپریم لیڈر کے مخالف تھے آج وہ بھی ان کی حمایت میں ریلیاں کر رہے ہیں، اسرائیل اب بھی حملوں کی زد میں ہے اور اسرائیلی شہر دھماکوں سے لرز رہے ہیں اور وہاں لوگ خوف اور بدحواسی کا شکار ہیں۔

دمتری میدیدوف کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا ایک نئی جنگ میں گھسیٹا جاچکا، اور اب زمینی جنگ کا خطرہ منڈلا رہا ہے، ٹرمپ جسے پریزیڈنٹ آف پیس کہا گیا اب امریکا کو ایک نئی جنگ میں دھکیل چکے، ٹرمپ اب دھاندلی زدہ نوبل امن انعام کو بھی بھول جائیں، یہ شروعات ٹرمپ کو مبارک۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید