• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسن علی کی ٹی ٹوئنٹی میں تین سو وکٹیں مکمل، 9ویں پاکستانی بولر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تین سو وکٹوں کا سنگ میل عبور کرلیا۔ وہ اس وقت انگلینڈ کی کاؤنٹی ٹیم برمنگھم بیئرز کی نمائندگی کر رہے ہیں، وٹالٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ میں انہوں نے یہ سنگ میل صرف 212 میچوں میں عبور کرلیا، وہ ٹی ٹوئنٹی میں 300وکٹیں لینے والے دنیا کے 39ویں اور پاکستان کے 9ویں بولر بن گئے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی وکٹیں لینے والوں میں وہاب ریاض 413 وکٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہیں، جبکہ افغانستان کے راشد خان 643وکٹوں کے ساتھ عالمی سطح پر سب سے آگے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید