کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایشین سکس ریڈ اور ٹیم ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے ناک آئوٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔ اویس منیر نے اپنے تینوں جبکہ محمد آصف نے تین میں سے دو اور محمد سجاد نے دو میچ جیت کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ کولمبو میں جاری چیمپئن شپ میں دفاعی چیمپین اویس منیر نے بھارت کے پشپندر سنگھ کو 2-4 ، محمد آصف نے عمان کے عبداللہ رئیسی اور محمد سجاد نے سری لنکا کے محمد مشرف کو شکست دی۔