• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیڈز ٹیسٹ، راہول، پنت کی سنچریاں، بھارت کا انگلینڈ کو 371 رنز کا ہدف

ہیڈنگلے، لیڈز(جنگ نیوز) بھارت نے کے ایل راہول اور رشبھ پنت کی شاندار سنچریوں کی بدولت انگلینڈ کو لیڈز ٹیسٹ جیتنے کیلئے 371رنز کا ہدف دیا۔ بھارت 364 رنز پر آل آؤٹ ہو گیا۔ زیک کرولی اور بین ڈکیٹ نے21رنز کا محتاط آغاز فراہم کیا۔ پانچویں دن انگلینڈ کو جیت کیلئے 350رنز جبکہ بھارت کو 10وکٹیں درکار ہوں گی۔قبل ازیں بھارت نے چوتھے دن کا آغاز 90رنز دو وکٹوں کے نقصان پر کیا تھا۔ کپتان شبمن گل 8رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، جس کے بعد کے ایل راہول اور رشبھ پنت نے چوتھی وکٹ کیلئے 195رنز جوڑ کر بھارت کو مضبوط پوزیشن پر لا کھڑا کیا۔ راہول نے انگلش سرزمین پر اپنی تیسری سنچری انگلش سرزمین پر مکمل کی، وہ 137رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ وہ انگلینڈ میں سب سے زیادہ ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے بھارتی اوپنر بن گئے ہیں۔ رشبھ پنت نے 118 رنز بناکرمیچ میں اپنی دوسری سنچری اسکور کی۔ وہ ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچری بنانے والے پہلے بھارتی وکٹ کیپر ہیں ۔آخر ی چھ وکٹیں صرف 16 رنز کے اضافے پر گریں۔جوش ٹونگ اور بریڈن کارس نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

اسپورٹس سے مزید