کراچی(اسٹاف رپورٹر)انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے کہا ہے کہ بابر اعظم بلاشبہ ایک اچھے بیٹر ہیں لیکن وہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی ٹیموں میں فٹ نہیں ہوتے۔ بابر اعظم کو اگر انگلینڈ، آسٹریلیا یا ویسٹ انڈیز جیسی ٹیموں میں دیکھا جائے تو وہاں ان کی ٹی ٹوئنٹی میں جگہ مشکل ہے۔ شاہین شاہ آفریدی ٹی ٹوینٹی فارمیٹ میں میچ ونر ہیں۔ عماد وسیم، فخر زمان اور محمد عامر کو بھی پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے اہم اور مؤثر کھلاڑی ہیں۔