• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں تبدیلیوں، میچز کی تعداد گھٹانے پر غور

لندن (جنگ نیوز) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے کاؤنٹی کرکٹ کے فارمیٹ میں تبدیلی کرکے کاؤنٹی چیمپئن شپ اور ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے میچز کم کرنے کی تجویز دی ہے۔ انگلش میڈیا کے مطابق جولائی میں ان تجاویز پر ابتدائی بات چیت متوقع ہے، حتمی ووٹنگ اکتوبر یا نومبر میں ہوگی۔ منظوری کیلئے کم از کم 12کلبز کی حمایت درکار ہوگی۔ تجویز کے مطابق کائونٹی چیمپئن شپ میچز کی تعداد 14سے کم کر کے 12جبکہ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے میچز 10یا 12 تک محدود کیے جا سکتے ہیں۔ ای سی بی کے مطابق تبدیلیوں کا مقصد کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود، فٹنس اور کارکردگی کے معیار کو بہتر بنانا ہے ۔ تاہم بعض کاؤنٹی کلبز اور پروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن نے اس پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ان کے مطابق کم میچز سے شائقین کی دلچسپی، گراؤنڈز کی آمدنی اور مقامی کرکٹ کا ماحول متاثر ہو سکتا ہے۔

اسپورٹس سے مزید