• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھیلوں کی تنظیمیں ریٹائرڈ لوگوں کی پارکنگ پلیس بن چکیں، رانا ثنا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) مشیرِ وزیراعظم برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ کھیلوں کی فیڈریشنز اور ایسوسی ایشنزریٹائرڈ لوگوں کی پارکنگ پلیس بن چکی ہے۔ تین یا پانچ سال بعد کھیلوں کی فیڈریشنز میں قیادت تبدیل ہونی چاہئے۔ ڈی جی اسپورٹس بورڈ اور سیکرٹری آئی پی سی کو کہا ہے کہ وہ فیڈریشنز میں بہتری لائیں۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کونقد انعامات دینے کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ 24کروڑ کے ملک میں 7لوگوں کا دستہ اولمپک میں شریک ہونا لمحہ فکریہ ہے۔ اداروں کو ہم نے کہا کہ جو بچے قومی سطح یا بہتر سطح پر پہنچے ہیں ان کی کوچنگ وہیں سے شروع کی جائے ۔