• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آئندہ ماہ دورۂ بنگلہ دیش کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ بنگلہ دیش کاجوابی دورہ کرے گی۔ تینوں ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل ڈھاکا کے شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بدھ کو پاکستان ٹیم کے دورے کی تصدیق کی ہے ۔گذشتہ ماہ پاکستان نے تین میچوں کی سیریز میں بنگلہ دیش کو وائٹ واش کیا تھا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم 16 جولائی کو ڈھاکہ پہنچے گی۔ پہلا میچ اتوار 20 جولائی ، دوسرا منگل 22 جولائی جبکہ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ جمعرات 24 جولائی کو ہوگا۔ پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل بنگلہ دیش کو سری لنکا کے خلاف سیریز کھیلنا ہے۔

اسپورٹس سے مزید