• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کی طلب میں کمی ہوئی تو بلوں میں 3.23 روپے فی قرض سروسنگ سرچارج کا اضافہ ہوسکتا ہے، حکومت نے خبردار کردیا

اسلام آباد(اسرارخان )حکومت نے خبردار کیا ہے کہ اگر طلب میں کمی واقع ہوئی تو بجلی پر 3.23 روپے فی یونٹ ڈیٹ سروسنگ سرچارج (ڈی ایس ایس) بڑھ سکتا ہے۔ یہ اقدام براہ راست صارفین کے بوجھ کو بجلی کی فروخت سے جوڑتا ہے جو قومی خزانے پر بوجھ ڈالے بغیر توانائی کے مالی معاملات کو مستحکم کرنے کی حکمت عملی میں تبدیلی کا اشارہ ہے۔یہ پیشرفت پیر کو نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی فیول چارج ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی درخواستوں پر سماعت کے دوران سامنے آئی، جو سرکاری ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) اور کے الیکٹرک (کے ای) نے دائر کی تھیں۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ حکومت نے گزشتہ ماہ 18 کمرشل بینکوں کے ساتھ 1.275 ٹریلین روپے کی مالیاتی سہولت کے لیے ٹرم شیٹس پر دستخط کیے تھے جس کی شرح سود ریکارڈ کم تھی — تین ماہ کے کے آئی بی او آر سے 0.9 فیصد پوائنٹس کم — تاکہ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کو قومی خزانے پر دباؤ ڈالے بغیر ختم کیا جا سکے۔

اہم خبریں سے مزید