• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کی عدم فراہمی پرجوائنٹ روڈ ریلوے سوسائٹی کے مکین سراپا احتجاج

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بجلی کی عدم فراہمی جوائنٹ روڈ ریلوے سوسائٹی کے مکین سراپا احتجاج ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دیا تفصیلات کے مطابق ریلوے سوسائٹی جوائنٹ روڈ کے مکینوں نے بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف گزشتہ روز احتجاج کرتے ہوئے جوائنٹ روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بلاک کر دیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علاقے کے سماجی رہنما عطا محمد کاکڑ نے کہا کہ علاقے میں آٹھ سے دس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جس کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں باقاعدگی سے بل جمع کرانے والے علاقوں کو بجلی کی عدم فراہمی سمجھ سے بالاتر ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ فی الفور مزکورہ علاقے میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ختم کیا جائے۔
کوئٹہ سے مزید