• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برشور میں دو ماہ قبل ہونیوالے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) کرائم برانچ پولیس نے برشور میں دو ماہ قبل ہونے والے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ تین گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں پولیس کے مطابق پشین کے علاقے برشور میں 15اپریل کو چار افراد نے پانی کی پائپ لائن ڈالنے پر نوجوان حافظ محمد بلال ولد حافظ محمد اسماعیل کو ڈنڈوں اور پتھروں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا تھا جو دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جہاں بحق ہو گیا تھا برشور لیویز نے مقدمہ درج کیا لواحقین نے ملزمان کی عدام گرفتاری پرکیس کرائم برانچ منتقل کرایا جس پر ڈی آئی جی کرائم برانچ ڈاکٹر فرخان زاہد نےا یس ایس پی کرائم برانچ خورشید احمد بلوچ اور ڈی ایس پی مختیار خان موسی خیل کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر تے ہوئے قتل میں ملوث مرکزی ملزم نصرالدین ہزارگنجی ٹرک اڈے سے گرفتار کر لیا جبکہ تین ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں پولیس نے بتایا کہ ملزمان مقتول کے چچا اور داد ہے ۔
کوئٹہ سے مزید