• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاغی: پولیس اور مسلح افراد میں فائرنگ کا تبادلہ، ایک اہلکار زخمی

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) چاغی میں پولیس اور مسلح افراد میں فائرنگ کا تبادلہ ایک اہلکار زخمی ہو گیا پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ قبضے میں لے لیا جبکہ ایک ساتھی فرار ہو گیا پولیس کے مطابق پولیس اہلکار گزشتہ روز معمولی کی گشت کر رہے تھے کہ دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار مسلح افراد نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہو گیا دیگر اہلکاروں نے جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ قبضے میں لے لیا جبکہ ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیااطلاع ملنے پر پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمی کو ہسپتال پہنچایا پولیس فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔
کوئٹہ سے مزید