• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کے مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے، غزالہ گولہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی و پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین بلوچستان کی صدر غزالہ گولہ سے پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی مختلف اضلاع کی خواتین رہنماوں نے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران خواتین نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل ، تنظیمی امور اور درپیش چیلنجز سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا ۔ ڈپٹی اسپیکر نے تمام مسائل کو غور سے سنا اور مسائل کے حل میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین کو قیادت کے مواقع فراہم کیے اور ہم اس مشن کو مزید آگے لے کر جارہے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید