• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلٹریشن پلانٹ آپریٹرز کو تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے، ایوب لانگو

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)آل بلوچستان واٹر فلٹریشن پلانٹ آپریٹرز کے ترجمان محمد ایوب لانگو نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت سے اپیل کی کہ ان کی تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بناکر ملازمین میں پائی جانے والی تشویش دور کی جائے ،یہ بات انہوں نے پیر کو دیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ 2012 سے اب تک ہمیں باقاعدگی کے ساتھ تنخواہیں ادا نہیں کی جارہیں ، سابق وزیراعلیٰ نےتنخواہوں کی ادائیگی کے لئے 120 ملین جاری کئے لیکن ہمیں تنخواہیں نہیں ملیں ۔ انہوں نے کہا کہ 800 سے زائد ملازمین 105 فلٹر پلانٹس سے شہریوں کو پانی فراہم کررہے تھے اس وقت 105 فلٹریشن پلانٹس میں سے صرف 20 فعال ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 2008 سے خدمات انجام دینے والے ملازمین تاحال تنخواہوں سے محروم ہیں ۔ جون 2024 سے جون 2025 تک صرف 3 ماہ کی تنخواہیں ادا کی گئیں ہم نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کے لیے وقت کی درخواست دی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ، ہم نے اپنے حقوق کیلئے 25 ستمبر 2024 کو وزیراعلیٰ کو درخواست ارسال کی اس سلسلے میں بھی تاحال کوئی شنوائی نہیں ہوئی اس کے علاوہ پی ایچ ای کے کنٹریکٹ ملازمین کو بھی 2012 سے مکمل تنخواہیں ادا نہیں کی گئی ہیں 26 فروری 2020 کو بقایا جات کی ادائیگی کیلئے سمری جاری ہونے کے باوجود عمل نہیں ہوا ۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے اپیل کی کہ ان کی تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بناکر ملازمین میں پائی جانے والی تشویش دور کی جائے۔
کوئٹہ سے مزید