• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ بلوچستان کےاکیڈمک اسٹاف و ایمپلائز ایسوسی ایشن کااحتجاجی مظاہرہ

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن آفیسرز و ایمپلائز ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ کیاگیا جس میں درجنوں اساتذہ کرام،افسران اور ملازمین نے شرکت کی پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے گرینڈالائنس کے قائدین کو مذاکرات پر بلا کر دھوکہ دہی سے گرفتار کیا 24 جون کواساتذہ کرام اور ملازمین پرلاٹھی چارج کیاگیا درجنوں اساتذہ کرام اور ملازمین کو گرفتار کیا گیاانہوں نےکہا کہ قائدین کے گھروں پر چھاپے مارے گئےاورانہیں رات کے اندھیرے میں گرفتار کیا گیاانہوں نے کہاکہ جامعہ بلوچستان کے اساتذہ کرام اور افسران کو دو ماہ سے تنخواہوں اور پنشنز سے محروم رکھا گیا ہے جبکہ پچھلے سال کے بجٹ میں اعلان شدہ اضافے سے بھی اب تک محروم ہیں انہوں نےکہا کہ جامعہ کے وائس چانسلر، پرو وائس چانسلرسمیت رجسٹرار اور ٹریژر کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے اساتذہ کرام اور ملازمین کے لئے ماہانہ تنخواہوں اور پنشنز کی بروقت و مکمل ادائیگی کوممکن بنائیں مقررین نے گرفتار قائدین کو فوراً رہا اور مطالبات کو وعدے کے مطابق تسلیم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تمام اساتذہ کرام، افسران اور ملازمین سے اپیل کی گئی کہ وہ جاری تحریک کو کامیاب بنائیں۔
کوئٹہ سے مزید