• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امرائے اضلاع اسلام آبادلانگ مارچ کی تیاری شروع کردیں۔زاہد اختر

کوئٹہُ( پ ر) نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان زاہداختر بلوچ نے کہاکہ،بدعنوانی ، لا قا نو نیت ،مقتدر قوتوں کی لوٹ مار ،چیک پوسٹوں پرعوام کی تذلیل ،مقتدرقوتوں کامسائل کو جمہوری طریقے سے حل کرنے کے بجائے بلوچستان کو نوگوایریابنا دیا گیا ہے جماعت اسلامی نوجوانوں ،عوام الناس سمیت ہر طبقہ فکر کو متحدکرکے جمہوری مذاہمت کے ذریعے 25جولائی کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کر یگی ۔ امرائے اضلاع اسلام آبادلانگ مارچ کی تیاری شروع کریں ۔ بارڈربندش سے کاروبار بند ،لاشیں پھینکنے ،لوگوں کو غائب وقتل کرنے کی وجہ سے عوام خوف دہشت کا شکار اسٹبلشمنٹ و ادارے تماشاکر رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے نوجوانوں سے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا انہوں نے کہاکہ اسرائیل امریکہ کی وجہ سے دہشت گردی کر رہاہے افغانستان ،شام، عراق کے بعد ایران کو تباہ کرنے کی سازش ہوئی مسلم ممالک کے حکمران صرف مذمت کے بجائے کھل کر ایران کا ساتھ دینا چاہیے بصورت دیگر ایک ایک کرکے امریکہ واسرائیل کانوالہ بن جائینگے اور امریکہ یہود وہنود گریٹ اسرائیل بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔
کوئٹہ سے مزید