• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعدیہ اقبال آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم 2024 میں شامل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی اسپنر سعدیہ اقبال کے لئے اعزازلیفٹ آرم اسپنر سعدیہ اقبال کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم 2024 میں شامل کرلیا گیا،سعدیہ اقبال کو آئی سی سی کی جانب سے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے دوران آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم 2024 کی کیپ دی گئی، بولنگ کوچ عبدالرحمن نے سعدیہ اقبال کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم 2024 کی کیپ پہنا ئی، ساتھی کھلاڑیوں ،کوچز اور مینجمنٹ اسٹاف نے سعدیہ اقبال کو مبارکباد دی۔ سابق کپتان بسمہ معروف نے بھی سعدیہ اقبال کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم 2024 کی کیپ پیش کی اور مبارکباد دی۔

اسپورٹس سے مزید